ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 4 نومبر سے پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 10 روپے ہوگا سستا، حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا کیا اعلان

4 نومبر سے پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 10 روپے ہوگا سستا، حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا کیا اعلان

Wed, 03 Nov 2021 21:29:45    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پٹرول اور ڈیزل کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں کے ساتھ لوگوں کے بڑھتے غصے اور حال کے ضمنی انتخابات میں ملی شکست کے بعد بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے تیل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ کل یعنی جمعرات سے پٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کی شرح سے ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں پٹرول کے مقابلے دوگنی کمی کی گئی ہے اور اس کا فائدہ آنے والی ربیع فصل کے سیزن میں کسانوں کو ہوگا۔ حکومت نے اس کے ساتھ ہی ریاستوں سے پٹرول و ڈیزل پر ویٹ کم کرنے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ صارفین کو فائدہ مل سکے۔


Share: